لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی سے بارش کے پانی کا مکمل نکاس کر دیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سبزی و فروٹ منڈی میں کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہیں ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ منڈی میں دو بڑے ڈی واٹرنگ پمپس نصب کرنے اور نالوں کی صفائی کی وجہ سے منڈی میں پانی کھڑا نہیں ہوا جبکہ پمپ لگانے سے قبل منڈی میںدو یا تین روز تک بارشی پانی کھڑا رہتا تھا۔ قبل ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان لا ہور ریلوے اسٹیشن کے ٹریک نمبر7پر علا مہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاںپٹری سے اترنے کے واقعہ کے فوری بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ان کاکہنا تھا کہ اس حادثہ میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے بعض ازاں انہوں نے اپنی نگرانی میں علا مہ اقبال ایکسپریس کو اس کی منزل کی طرف روانہ کروایا۔