سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں: ارشد جٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر موسم برسات کے دوران بارشوں اور سیلاب کے دوران جانوروں میں گل گھوٹو، منہ کھر ، انتڑیوں نمونیہ ، مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں مقرر کردہ فوکل پرسن 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ان سے رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ مویشی پال حضرات ان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے جانوروں کے لئے فری ویٹرنری ادویات ، ویکسین اور مرغیوں کے لئے ٹیکہ جات رانی کھیت کا انتظام کیا ہے - انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کے قریبی ویٹرنری سنٹر یا ڈسپنسری سے رابطہ کریں اور جانوروں کو خشک چارہ، متوازن خوراک ، انمول ونڈہ تازہ اور صاف پانی دیں۔

ای پیپر دی نیشن