پاکستان ایران گیس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے: عرفان اقبال شیخ

Jul 23, 2015

لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے پاک ایران گیس منصوبے کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2 سال میں پاکستان کو ایرانی قدرتی گیس ملنے لگے گی ۔ ایرانی گیس ملکی کمی کا نصف حصہ فراہم کر سکے گی۔ عرفان اقبال شیخ نے کہاپاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت 30 ماہ میں مکمل ہو گا جس سے ملکی انڈسٹری کو گیس کی فراہمی سے صنعت ترقی کرے گی جس سے ملکی معیشت میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاک ایران گیس منصوبے کو ہر حال میں 2 سال میں مکمل کرے اور ساتھ ساتھ اس منصوبے کو صنعتکار ا ور عوام کو با خبر رکھا جائے تاکہ وہ اپنی پالیسیاں مرتب کر سکیں ، انہوں نے کہا ایرانی گیس کی فراہمی سے ملک میں گیس کی کمی پر نصف فیصد تک قابو پایا جا سکے گا، چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتیں ترقی کریں گی ، نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششوں سولر پاور پلانٹس،کول پاور پلانٹس ،گیس سے بجلی کے منصوبے و دیگر منصوبوں سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں