دکی: کوئلہ کی کان میں تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق، 4کو نکال لیا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) دکی میں کوئلہ کی دکان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہو گیا جبکہ 4کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کی ایک مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 5کانکن ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے سے 4 افراد کو بحفاظت زندہ نکال لیا جبکہ ایک کانکن اختر زیب دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن