نوشہرہ: پرویز خٹک کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جوڈیشل ایپلٹ کورٹ میں چیلنج‘ فریقین 28 جولائی کو طلب

نوشہرہ (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جوڈیشل ایپلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر سیٹ یونین کونسل مانکی شریف کے نامزد امیدوار جواد خان خٹک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کی عدالت میں الیکشن پٹیشن جمع کی۔ الیکشن پٹیشن میں لیاقت خٹک، ڈی آر او، آر او اور الیکشن کمشن نوشہرہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ جوڈیشل ایپلٹ کورٹ نے تمام فریقین کو 28 جولائی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...