لاہور(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے لاہور جارہی تھی کہ پلیٹ فارم نمبر7 کے قریب ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم اس حادثے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،واقعہ کے بعد ریلوے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹرین کی بوگی نمبر4 اور5 سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی صرف2 بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں جن میں20 سے زائد مسافر سفر کررہے تھے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔