کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما عظیم طارق کے قتل میں ملوث ملزم اور ’’را‘‘ کے ایجنٹ امتیاز گڈو نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی تربیت حاصل کی۔ میں 1997ء اور 2001ء میں بھارت گیا۔ امتیاز گڈو کو مارچ 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امتیاز گڈو نے بتایا کہ بھارتی شہر فرید آباد اور ہریانہ میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ میں 1994ء سے 1997ء تک بہاولپور، لودھراں، کوئٹہ میں روپوش رہا۔