یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.60 روپے کمی کا امکان

Jul 23, 2015

اسلام آباد (خبرنگار) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے ساٹھ پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی سمری رواں ماہ کے آخر میں حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

مزیدخبریں