لاہور (پ ر) پاکستان انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کی جانب سے تپدق کے بیمار اور نادار مریضوں کو بطور امداد فوڈ پیکٹ اور نقد عیدی دینے کا دوسرا مرحلہ ایسوسی ایشن کے دفتر ہیلتھ کمپلیکس، گلبرگ لاہور میں مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد نواز نے کہا کہ دکھی اور بیمار مریضوں اور دیگر لوگوں کی مدد کرنا ہماری عبادت کا اہم حصہ ہے۔