واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ ایرانی رہنمائوں کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر قدیر پر بھی ایران اور شمالی کوریا کو سینٹری فیوجز دینے کا الزام تھا، نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ایران کو اندرونی سطح پر ہونے والا نقصان کم ہو سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی رہنمائوں نے کامیاب مذاکرات اور معاہدے سے اپنے ملک کو انتہائی بُرے حالات بلکہ تباہی سے بچا لیا ہے اگر ایران معاہدہ نہ کرتا تو یہاں بھی فوج کی طرف سے بغاوت کا خطرہ تھا بالکل اسی طرح جس طرح مصر میں ہوا۔
ایرانی قیادت نے ایٹمی معاہدہ کرکے ملک کو تباہی سے بچا لیا: ڈاکٹر قدیر
Jul 23, 2015