کراچی (صباح نیوز) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سیلابی تباہ کاری شامت اعمال اور حکمرانوں کی نااہلی ہے، بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ہر سال نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا اعمال کا اثر حالات پر ہوتا ہے، اچھے اعمال اچھے حکمران اور حالات پیدا کرتے ہیں اور برے اعمال برے حکمران اور حالات کا باعث بنتے ہیں۔