جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، کوئی خطرہ نہیں، 120 ریلیف کیمپ قائم کردیئے: شجاع خانزادہ

Jul 23, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، دریائی علاقوں میں پانی آنے کے بعد نقل مکانی کا عمل شروع کیا گیا ہے تاہم فی الحال فلڈ وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی اور مظفرگڑھ میں سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاہم کسی بھی حوالے سے صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ متاثرہ اضلاع کو 50، 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جسے بڑھا کر 10 کروڑ روپے تک کردیا جائے گا۔ محکمہ شاہرات کے پاس 8 ہزار فٹ عارضی پل ہیں، سیلاب کی صورتحال میں کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں 120 ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔ ہر ضلع میں ایک وزیر اور سیکرٹری انچارج ہوں گے۔

مزیدخبریں