اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے ملاقات کی۔ فریال تالپور اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر چودھری ریاض بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو دبئی بلایا گیا تھا جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی اور پارٹی صورتحال پر بات کی گئی۔
زرداری سے دبئی میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، سیاسی اور پارٹی کی صورتحال پر بات چیت
Jul 23, 2015