لاہور(آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کوگیس نرخ بڑھانے سے منسلک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کی خواہاں ہے تاہم فی الحال اوگرا سی این جی کی قیمتوں میں تکنیکی لحاظ سے نظر ثانی کرنے کے حق میں نہیں جبکہ اوگرا کا کورم پورا نہ ہونا بھی ایک رکاوٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015ء کے نفاذ کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔