بغداد(صباح نیوز)عراق میں 3 کار بم دھماکوں اور خود کش میں 22 عراقی فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے جب کہ دھماکہ نئے بغداد کے کمرشل علاقے میں ہوا اور اس کی ذمے داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔دوسرا دھماکا الزعفرانیہ میں ہوا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں کار بم دھماکے ایک فوجی تقریب کے دوران کیے گئے جن میں 24 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ فلوجہ میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔