افغانستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہنگامی اقدامات

Jul 23, 2015

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پہاڑی اور سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکیں مرمت کی جانے لگیں۔ سٹالز کے لئے مختص جگہ پر تعمیرات کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبہ بامیان میں جھیل بندی امیر پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تصاویر اتروائیں اور موسم سے محظوظ ہوئے۔ شورش زدہ ملک میں یہ شہر زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مزیدخبریں