محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی جس کے بعد فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ کوئٹہ ،مکران ، تربت ، پنجگوراورگوادرمیں اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہےجس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ، مکران ،قلات اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے