ساندہ پولیس کے مطابق جاوید نامی شخص جو عرصہ دراز سے زیادتی کے مقدمات میں اشتہاری تھا، بند روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے ایک درجن سے زائد لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزم نے کانسٹیبل کی بیٹی سے بھی زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم کا ایک ساتھی بھی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ دونوں ملزمان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور ویڈیو بنا کر بعد میں بلیک میل کرتے رہتے تھے۔
ساندہ پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
Jul 23, 2015 | 19:09