وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز انتخابات دوہزار تیرہ میں مخالفین کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے تحت اٹھائے گئے تین سوالات سے کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق کوئی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی،الیکشن دوہزار تیرہ کے رزلٹ عوامی مینڈیٹ کے عین مطابق تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انکوائری کمیشن نےانصاف کے تمام تقاضےپورےکیے،الزامات لگانےوالوں کوثبوت فراہم کرنےکاموقع دیاگیا لیکن وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ فیصلےسڑکوں پرنہیں ہوتےہیں۔ امیدہےکہ ملک و قوم کا کاقیمتی وقت ضائع کرنیوالےمنفی سیاست سےپرہیزکرینگے اور وہ اس رپورٹ سے سبق سیکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امدادی کارروائیوں کی وہ خود نگرانی خود کررہے ہیں،متاثرین کے ہر قسم کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، تین سال بعد کا پاکستان موجودہ پاکستان سے بہتر ہوگا۔