چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہٓنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات پر اکیس جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا۔۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہیے تھی۔۔۔ تاہم رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سے بات کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیوں کہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا ختم کرکے اکٹھے کام کیا، قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔ اس سے قبل انہوں نے چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے کئے جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا،، اور مقامی انتظامیہ کو ہر وسائل بروئے کار لانے کی اجازت دی جائے-
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہہ منظور ہے ، رپورٹ دیکھنے کے بعد کل تفصیلی ردعمل دیں گے: کپتان
Jul 23, 2015 | 21:47