واشنگٹن ( نما ئندہ خصوصی) امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے سربراہ روجر آئلس جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس نشریاتی گروپ کے سربراہ روپرٹ مرڈاک نے بتایا کہ آئلس کی جگہ وہ اب فاکس نیوز کے معاملات دیکھیں گے۔