بڑی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ، اسمبلی میں نمائندگی نہ رکھنے والی 15 پارٹیوں کا اتحاد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پارلیمنٹ میں موجود بڑی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر رہنے والی 15 سیاسی جماعتوں نے اتحاد کر لیا ہے۔ ان جماعتوں میں تحریک تحفظ پاکستان، پاکستان عوامی محاذ ،پاکستان جسٹس پارٹی، تحریک تکمیل پاکستان و دیگر شامل ہیں۔ اس سیاسی اتحاد کی قیادت پاکستان عوامی محاذ کے چئیرمین منظور گیلانی کریں گے۔ اس سلسلے میں خفیہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین رائو اکبر خان ایڈوکیٹ نے وفد کے ہمراہ پاکستان عوامی محاذ کے چیئرمین سید منظور گیلانی سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی محاذ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن