موجودہ کرپٹ نظام میں 100 الیکشن بھی ہو جائیں جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ نظام میں 100 الیکشن بھی ہو جائیں تب بھی جمہوریت نہیں شخصی اقتدار مضبوط ہو گا۔ جس وزیر اعظم کے حلقہ کے عوام انہیں ایماندار نہ سمجھتے ہوں وہ ملک کے کسی اور حصے میں کیسے مقبول ہو سکتا ہے؟ پاکستان کرپشن اور لوڈ شیڈنگ کی آگ میں جل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دن ایک آزاد، خود مختار الیکشن کمشن کا آئینی و قانونی ڈھانچہ تشکیل پا گیا تو سیاست کے ہامان اور شداد اوندھے منہ گریں ملیں گے۔ طاہر القادری نے کہاکہ اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔ عوام ملکی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔وزیر اعظم اپنے ذریعہ معاش ،ملکی وغیر ملکی اثاثوں کی خریداری کے ضمن میں استعمال ہونے والی بھاری رقوم کے قانونی جواز بالخصوص پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے ۔بادی النظر میں وہ امین اور صادق نہیں رہے انکا جواب دئیے بغیر ملک کے اعلیٰ منصب پر فائز رہنا عوام ،جمہوریت اور آئین کی توہین ہے۔ وزیر اعظم پر ملکی دولت لوٹنے کا ہی نہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کا بھی سنگین الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...