ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) جام پور کے نواحی علاقہ محمد پور کی بستی چراغ شاہ میں بااثر زمینداروں نے لین دین کے تنازعہ پر غریب محنت کش کی دکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دکاندار محمد آصف کا تیز دھار آلہ سے ناک اور کان کاٹ دیئے جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب تھانہ محمد پور پولیس نے مقامی بااثر زمیندار سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی جا سکی۔