ایبٹ آباد: اسامہ بن لادن کے مکان کی جگہ پر قبرستان بنانے کا فیصلہ

Jul 23, 2016

ایبٹ آباد( آن لائن )ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے مکان کی جگہ کو قبرستان کے لیے وقف کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ نے پلاٹ کے آس پاس چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔یہ مکان مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے لیے درد سر بنا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پلاٹ کے بارے میں پانچ برسوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ یہاں کیا کیا جائے۔ اب کنٹونمنٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے جگہ قبرستان کیلئے وقف کر دی جائے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے رکن بشیر خان نے بتایا کہ بورڈ نے اس معاملے پر بحث کی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہاں قبرستان ہونا چاہیے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ نہیں چاہتی کہ یہ جگہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے کوئی یادگار بن جائے۔

مزیدخبریں