نہتے کشمیریوں کا قتل عام روکا جائے، بھارت فوج واپس بلائے، خالصہ دل : جالندھر میں مظاہرہ

سرینگر (نیٹ نیوز) عالمی یوم کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سکھ برادری کی تنظیم ’’خالصہ دل‘‘ نے کشمیر سے بھارتی فوجیں واپس بلانے اور عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’خالصہ دل ‘‘ نے بھی عالمی یوم کشمیر مناتے ہوئے جالندھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نہتے کشمیریوں پر جارحیت، معصوم بچوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کرنیوالی بھارتی فوج کیخلاف نعرے بازی کی۔ مصروف ترین چوک میں سینکڑوں مظاہرین نے سکھ جھنڈے، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے گوردوارہ کے قریب ریلی نکالی، جاں بحق کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔ خالصہ دل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ سکھ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ حق خود ارادیت ہر قومیت کا بنیادی حق ہے۔ فوج کشمیر سے نکلے اور وہاں بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...