کراچی : (نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اورپائیدار امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے ،سندھ حکومت نے رینجرز کی بہترین کارکردگی پر چشم پوشی اختیار رکھی تو جرائم پیشہ عناصر پھر سر اٹھائیں گے ،قانون کی بالادستی کو یقینی بناکر ہی جرائم کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے ،جرائم کے خاتمے کےلئے تفریق نہیں ہونا چاہیے ،پورے سندھ کو جرائم ،دہشتگردی ،اغواءجیسے سنگین جرائم سے پاک کرنا ہوگا ،سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر حکومت سندھ صوبے کے مفاد میں بہتر اقدامات کرئے ،رینجرز کی کاشوں کے سبب ہی کراچی میں بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ،اغواءکے جرائم میں 70فیصد کمی آئی ہے ،رینجرز کا جرائم پیشہ کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہنا ملک کےلئے ناگزیر ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز اختیارات کوسیاسی بھینٹ نہ چڑھائیں ،رینجرز کی مدت میں توسیع کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان دورے سے واپسی پر مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آپریشن سے گذرنے کے باوجود صوبے اور ملک کے عظیم تر مفاد میں رینجرز کے اختیارت میں توسیع کا مطالبہ کررہے ہیں ،دہشتگرد بیرونی اشاروں پر کراچی کے امن کو تباہ کرکے پاک چین راہداری منصوبے کو روکنا چاہتے ہیں ،عوام ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور پاک چین راہداری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں ۔دریں اثناءپاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر سکھر میں بھی پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی کی قیادت میں مظلوم کشمیری بھائیوںسے اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی گئی مولانا محمد مٹھل قاسمی‘ خان محمد مغیری‘ ولی محمد عباس‘ طالب حسین اور دیگر نے شرکت کی۔