لندن (بی بی سی) مختلف طرح کے شیشے تیار کرنے والی معروف کمپنی کورننگ کا کہنا ہے کہ اب سیلفی لیتے وقت آپ کے سمارٹ فون کا گرنا اتنا خطرناک نہیں رہے گا۔ کمپنی نے سمارٹ فون کی سکرین میں استعمال ہونے والا شیشہ گوریلاگلاس کا نیکسٹ جنریشن لانچ کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔