کوئٹہ : صوبائی وزیر کے بھائی کے قافلے پر بم حملہ‘ دو زخمی‘ سوات میں دھماکہ‘ سکیورٹی اہلکار شہید‘ کوہاٹ میں چار افراد قتل

سوات/ کوئٹہ (آن لائن+ صباح نیوز+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سوات میں دو بم دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید، 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ میں فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ادھر کوئٹہ اور تربت میں 3 بم دھماکوں میں 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سوات میں پہلا دھماکہ اتروڑ کے علاقے میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب ہوا 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ تحصیل ناظم حملے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کے ایک گھنٹے بعد اتروڑ کے علاقے میں ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی سکیورٹی سخت کر دی۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں رکشہ زد میں آگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں قبائلی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔ رکشہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری نے سریاب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر کیچ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار بچہ زخمی ہو گیا۔ ادھر تربت میں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں اورکزئی کے علاقے زیڑہ میں فائرنگ سے چار افراد جں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نامعلم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ایک زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آن لائن کے مطابق صوبائی وزےر سردار سرفراز ڈومکی کے بھائی سابق ضلع ناظم سبی سردارزادہ مےر حےر بےار ڈومکی کے قافلے پر بم سے حملہ ہوا، دھماکے کی خبر جنگل مےں آگ کی طرح پھےل گئی، سند ھ اور بلوچستان سے بڑی تعداد مےں ڈومکی قبائل اور سےاسی حماےت ےافتہ ان کی رہائش گاہ کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے، واقعے مےں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، سابق ضلع ناظم سبی سردار زادہ مےر حےر بےار خان ڈومکی اپنے قافلے کے ہمراہ کو ئٹہ سے آبائی شہر لہڑی جارہے تھے کہ جب ان کا قافلہ سرےاب مل کے قرےب پہنچا تو ان کے گاڑی کے قرےب بم دھماکہ ہوا، دھماکے مےں سابق ضلع ناظم سبی سردار زادہ مےر حےر بےار ڈومکی محفوظ رہے جبکہ ان کے دو محافظوں ےار محمد اور اختےار خان سمےت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سوات/ کوئٹہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...