مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: نیو یارک ٹائمز

Jul 23, 2016

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ افسپا کا مسلسل نفاذ ہے جس کو ہٹایا جانا چاہیے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کشمیر پر اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وادی میں فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کیخلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ایڈیٹوریل میں کہا گیا کشمیر میں افسپا کے تحت فوج اور نیم فوجی دستوں کو بے انتہا اختیارات حاصل ہیں۔ فوج کسی کو بھی گرفتار یا قتل کر سکتی ہے اور جائیداد کو تباہ کرنے کا بھی اس کو بھرپور اختیار حاصل ہے جس کافوج بے تحاشہ استعمال کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اسی ایکٹ کے تحت فوج مظاہرین کیخلاف کارروائیاں کرتی ہے۔ اس لئے اس ایکٹ کو ختم کیا جانا چاہیے۔ اخبار لکھتا ہے حزب کمانڈر کی شہادت کے بارے میں کئی اہم سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ا یڈیٹوریل میں مزید لکھا گیا بے تحاشہ پیلٹ گنوں کا استعمال انٹرنیٹ اور دوسری مواصلاتی سہولیات پر پابندیاں اور افسپا کا مستقل نفاذ جمہوری قدروں کے منافی ہے اور اس وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد عسکریت پسندی میں شامل ہو رہی ہے۔
نیو یارک ٹائمز

مزیدخبریں