تحریک انصاف میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں: جسٹس (ر) وجیہہ الدین

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحرےک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجےہہ الدےن نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف مےں مےرٹ نام کی کوئی چےز نہےں اس پر ”پےرا شوٹ “مافےا نے قبضہ کر رکھا ہے‘ پارٹی مےں فےصلے دو تےن لوگوں کی مرضی سے ہوتے ہےں، ہمےں ملک اور سےاسی جماعتوں کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد کے چےئرمےن چودھری محمد انور کے ہمراہ مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک میں کرپشن ‘ظلم اور ناانصافی کےخلاف مشترکہ جدوجہد کر نے پر بھی اتفاق کےا۔ وجےہہ الدےن نے کہا کہ انصاف کا نعرہ لگانےوالی تحر ےک انصاف مےں انصاف نام کی کوئی چےز نہےں‘ وہاں پر سفارشی لوگوں کو مےرٹ سے ہٹ کر ٹکٹ دےئے جاتے ہےں جس کی وجہ سے بلدےاتی اور اب کشمےر انتخابات مےں انکو بدترےن شکست ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...