کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ زیر حراست ملزم نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وجہ قتل نہیں جانتا۔ ملنے والے حکم کی تعمیل کی جاتی ہے۔ امجد صابری کے قتل کا حکم فون پر ملا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سرکاری ملازم ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ آخری گولی اس نے امجد صابری کے سر پر ماری جس سے اسے امجد کی موت کا یقین ہو گیا۔ ہمیں واردات انجام دینے کے لئے لیاقت آباد ڈاکخانے بلایا گیا تھا۔ واردات میں ملوث 3 ملزموں کو نہیں جانتا میں ڈاکخانے پر موجود ساتھی کے ہمراہ امجد صابری کے گھر کے قریب پہنچا۔ زیر حراست ملزم نے اپنے ساتھی کا نام بھی اگل دیا۔ ملزم نے بتایا کہ امجد صابری کو لیاقت آباد 10 نمبر پر قتل کرنے کا حکم ملا تھا، دو موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان سوار تھے۔
امجد صابری
امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
Jul 23, 2016