جرمنی: ماہرین ایک ایسی ’’ذہین آرام کرسی‘‘ تیار کررہے ہیں جو خود پر بیٹھنے والے کو چربی گھلانے اور وزن گھٹانے سمیت، صحت بہتر بنانے کی بیشتر ورزشیں بیٹھے بیٹھے ہی کروادیا کرے گی۔ جرمنی کی بائیلی فیلڈ یونیورسٹی کے ماہرین ایک ایسی کرسی تیار کررہے ہیں جو بظاہر یہ ایک معمولی سی آرام کرسی دکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت یہ درجنوں ایسے خودکارآلات سے لیس ہے جو اس پر بیٹھنے والے کو شناخت کرسکتے ہیں، دھڑکن کی رفتار اور وزن سے لے کر صحت سے متعلق دوسری اہم معلومات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔