حیدر آباد (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے حیدر آباد کینٹ پولیس کو انیس قائم خانی کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ حیدر آباد کینٹ تھانے پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دی کہ انیس قائم خانی اور دیگر کے خلاف جلاﺅ گھیراﺅ اور دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ 1994 سے درج ہے۔ انیس قائم خانی جیل میں ہیں، ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔ کیونکہ ملزم سے تفتیش کرکے مقدمے کا چالان پیش کرنا ہے۔