اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے معالجین کی ایڈوائس کو نظرانداز کر کے مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ”سیاسی شو“ سے خطاب کر کے سرپرائز دیا ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پارٹی رہنما¶ں اور مسلم لیگی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔ وہ جلد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب مسلم لیگی ارکان سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم کی نامزدگی کرینگے۔ سیاسی حلقوں میں وزیراعظم ہا¶س میں سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کا ماحول خوشگوار ہو گیا ہے۔ ”برف پگھل“ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں ”سیاسی“ منظر صاف ہو جائے گا۔
ایڈوائس نظرانداز