مسلہ کشمیرحل ہونےتک پاکستانی سینیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی

Jul 23, 2016 | 15:41

ویب ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیرمیں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کے موقف سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہیں جو کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متصادم ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث ہیں لہذا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی سینیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزیدخبریں