ٹائنو سیرپ کیس میں مزید 2 گواہوںکے بیان قلمبند

لا ہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں ٹائنو سیرپ کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے مزید دو اور گواہان کے بیان قلم بند کر لیے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔فاضل عدالت نے ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور پولیس کانسٹیبل کے بیان قلم بند کیے ۔فاضل عدالت نے دیگر گواہان کو پندرہ اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔خیا ل رہے کہ ٹائنو سیرپ پینے سے بیس سے زائدہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عدالت نے پولیس کو سختی سے حکم دیا ہے کہ آنئدہ پیشی پر دیگر گواہان کو لازمی پیش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...