قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی انٹرنیشنل معیار پر پورا نہیں اترتا: شہباز سینئر

Jul 23, 2017

لاہور( نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے خواجہ جنید ایک اچھے محنتی اور ایماندار شخص ہیں انہوں نے قومی ٹیم کیساتھ بہت محنت سے کام کیا ہے وہ مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ ہونگے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی کارکردگی خراب رہی بالخصوص پاکستان کیخلاف بہت زیادہ گول ہوئے اس پرفارمنس کیبعد ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کی رائے عامہ بنی ہم بھی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے یوں بہتری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف میں تبدیلی کرتے ہوئے 2018 تک نئی انتظامیہ کو تعینات کیا ہے ہم نے یہ تبدیلی بہتری کی غرض سے کی ہے پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں میں معیار کی کمی ہے کوئی بھی پلئیر بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتا اس ٹیم کیساتھ بیس اولمپئین بھی لگا دیے جائیں تو خاص فرق نہیں پڑیگا ہماری کوششیں بہتری کے لیے ہیں۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کیبعد ثقلین اور ریحان بٹ کی جانب سے ٹیم انتظامیہ کیخلاف بیانات نامناسب تھے ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے دونوں کو بلا کر سرزنش کی ہے یہ اچھا طرز عمل نہیں تھا ہم نے جتنا عرصہ بھی یہ ٹیم انتظامیہ رہی انکو مکمل سپورٹ کیا عمران بٹ کے تنازعہ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم انتظامیہ کا ساتھ دیا تھا۔

مزیدخبریں