الیکشن ٹربیونل نے یو سی 125 بھوئے آصل کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

بھوئے آصل (نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل نے یوسی 125کی ری کائونٹنگ کا حکم دیا ہے۔ فیصلہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار چوہدری زمان سندھو کی رٹ پر کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق یوسی 125کے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری زمان کی جانب سے ایک رٹ الیکشن کمشن ٹربیونل میں داخل کی گئی کہ الیکشن میں دھاندلی اور جعلی ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جس پر گذشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ری کائونٹنگ کے لیے کمشن قائم کردیا گیا۔ ری کائونٹنگ یکم اگست اور2 اگست کو ہوگی یادر رہے یونین کونسل 125بھمہ کلاں سے چوہدری الیاس سندھو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ چوہدری زمان کے مطابق ووٹ کی کاسٹنگ 80 فیصد ہونا ناممکن ہے انشاء اللہ ری کائونٹنگ کے بعد فیصلہ آجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن