ٹنڈوالہ یار: نوزائیدہ بچے کو 15ہزار روپے میں فروخت کرنے والا باپ گرفتار ، بچہ بازیاب

ٹنڈوالہ یار(نوائے وقت نیوز)نوزائیدہ بچے کو15ہزار روپے میں فروخت کرنے والے مدینہ کالونی کا نشئی باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس بچے کی والدہ کی ایف آئی آر پر ایکشن میں آئی، بچے کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ ٹنڈو الہ یار کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی خاتون نے چار دن قبل بچے کو جنم دیا جسے اس کے شوہر نے مبینہ طور پر15ہزار روپے میں فروخت کر دیا،نشئی باپ نے ایک شادی شدہ بے اولاد جوڑے کو بچہ فروخت کیا تھا۔ واقعے کے بعد بچے کی ماں نے تھانہ اے سیکشن میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خدیجہ کبرا نامی خاتون اور اسکے شوہر اللہ ڈنو کو گرفتار کر کے ان سے بچہ بازیاب کرا لیا۔ بچے کو خریدنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے جوڑے کے مطابق انہوں نے بچہ خریدا نہیں بلکہ گود لیا ہے جس کی باقاعدہ ویڈیو بھی موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو خریدنا یا قانونی کارروائی کے بغیر گود لینا بھی جرم ہے۔ پولیس نے بچہ ماں کے حوالے کر کے گرفتار میاں بیوی کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن