کامونکے(نامہ نگار)مقامی سرکاری ہسپتال کے زنانہ وارڈ میں زائدالمیعاد انجکشن وادویات کے استعمال سے بیس سے زائد خواتین کی حالت غیر ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی زنانہ وارڈ میں ہفتہ قبل پیٹ واسہال وغیرہ کے مرض میں مبتلا داخل خواتین کو ڈرپ میں انجکشن لگائے گئے چند منٹ بعد ہی ماریہ بی بی، تانیہ بی بی، منیراں بی بی،وغیرہ بیس کے قریب خواتین کی حالت بگڑنا شروع ہوگئی تو انجکشن لگانے والی نرسز ودیگر عملہ فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا، ہسپتال میں ایمبولینسیں کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے کیلئے اُنکے لواحقین کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا۔ اس بارے ڈاکٹر محمد فیضان کا کہنا ہے کہ انجکشن اور دوسری ادویات کو تصدیق کیلئے لیبارٹری میں بھیجا جائیگا جس کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چلے گا کہ مریضوںکہ حالت کس دوائی سے خراب ہوئی ہے ۔