اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیل اور امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک کے حالیہ دوروں کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے بارے میں وزارت خارجہ سے بریفنگ مانگ لی۔ امریکی سینٹ کمیٹی برائے آرمڈ فورسز کے چیئرمین سینیٹر جان میکین ان کی قیادت میں امریکی اراکین سینٹ نے حالیہ پاکستان اور افغانستان کے دوروں کے حوالے سے بھی بریفنگ کی ہدایت کر دی گئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 27 جولائی کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔