نواز شریف نااہلی کے مرتکب ہوئے، آرٹیکل 62,63 لاگو ہوتا ہے : شاہ محمود

ملتان (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر آرٹیکل 63-62 لاگو ہوتا ہے ، وہ نااہلی کے مرتکب ہیں ، عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔ قوم چاہتی ہے کہ کرپٹ طبقے کو کٹہرے میں لایا جائے ، مسلم لیگ (ن) میں دو گروپ بن گئے ہیں۔وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا عدالت عظمیٰ نے دونوں فریقین کو پور ا وقت دیا۔سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا۔ دوسرا موقع ملنے پر بھی وہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر آرٹیکل 63-62 لاگو ہوتا ہے ، وہ نااہلی کے مرتکب ہیں۔ عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ کرپٹ طبقے کو کٹہرے میں لایا جائے، ہم انتظار کے موڈ میں ہیں جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور کر لیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میں دو گروپ بن گئے ہیں ، اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، کوئی سازش نہیں ہو رہی ، سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا۔ نواز شریف کوئی منی ٹریل نہیں دے سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...