کابل/ لندن (بی بی سی+ آئی این پی) افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور کوئٹہ شورینے تصدیق کی ہے کہ امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کے ایک بیٹے نے جمعرات کو جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش حملہ کیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور کوئٹہ شوری کے ایک ممبر نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ 20 سالہ عبدالرحمان خالد امیر ہیبت اللہ خان کے بیٹے نے کیا ہے۔ خالد کو خودکش حملہ کرنے کی تربیت دی گئی تھی اور وہ گذشتہ تین ماہ سے اپنی باری کے انتظار میں تھا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کو خود کش حملے کے بارے میں علم تھا اور وہ اس فیصلے سے متفق تھے۔ ذرائع کے مطابق اخونزادہ کی اپنے بیٹے خالد سے تین ماہ قبل آخری ملاقات ہوئی تھی۔
ملا اخونزادہ کے بیٹے عبدالرحمان خالد نے ہلمند میں خودکش حملہ کیا تھا، طالبان کی تصدیق
Jul 23, 2017