ترقی کیخلاف سازشوں پر نیازی صاحب کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائیگا : شہبازشریف

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر روز نےاسیاسی تماشا لگاکرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لےں ۔ ماضی میں بھی کبھی دھرنوں ، لاک ڈاو¿ن ، سول نا فرمانی اوراحتجاجی مظاہروں کے ذرےعے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن باشعور عوام نے احتجاجی سیاست سے لا تعلق رہ کر ان عناصر کے منفی عزائم کو ناکام بناےا اور عام انتخابات سے لے کرضمنی اوربلد ےاتی انتخابات مےںبھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کےا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پے درپے شکست سے بھی نےازی صاحب نے کوئی سبق نہ سےکھا۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےخلاف سازش کرنے کے حوالے سے نیازی صاحب کا نام تارےخ میںسیاہ حروف سے لکھا جائے گا اورجب بھی ملک کی ترقی کے خلاف سازشوں کا ذکر ہوا تو سب سے پہلے ان کا نام آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہارارکان اسمبلی سے گفتگو میں کیا ۔ نندی پور پاور پراجےکٹ میں مجرمانہ تاخیرکرکے لوٹ مار کا ذمہ دار بھی اب احتساب پارٹی میں پناہ لے چکا ہے۔اےک جماعت نے کرپشن کے ذرےعے ملک کو اندھےرے دےئے تو دوسری نے احتجاج کے ذرےعے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب قےادت پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کا واحد مقصد قوم کی ترقی کا راستہ ر وکنا ہے۔ عوام کی ترقی کے مخالفےن جان لےں کہ ان کی منفی سےاست کاہر حربہ ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اےک سےاسی بچے کے والد نے ملک مےں لوٹ مار کا اےسا بازار گرم رکھاتھا جس کی ملک کی 70سالہ تارےخ مےں مثال نہےں ملتی۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا ہر روزاےک نئے سکےنڈل کا تحفہ غرےب قوم کو ملتا تھا ۔اس بچے کو پہلے اپنے والد کی لوٹ مار پر نظر ڈال لےنی چاہےے اور یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہےے کہ ان کی پارٹی کے دور اقتدار میں ہی قوم کو اندھےروں اوربے روزگاری کے عذاب دیئے گئے ۔ سےاسی بنےادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرا کے اشرافےہ کہلانے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا کیونکہ قرضے معاف کرانا اورقومی وسائل کو لوٹنا قومی جرم ہے اور قوم کی دولت لوٹنے کے جرم مےں جو بھی شرےک ہے، اس کا بلاتفرےق احتساب ہونا چاہیئے۔ سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کے 4 سالہ بے مثال کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اورانہیں ڈر ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے سے ان کی سےاست کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور صدر لاہور پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت آرگنائزر لاہور سید توصیف شاہ کو شاباش دی۔

ای پیپر دی نیشن