دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد کی وفادار فوج نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے تعاون سے لبنانی سرحد کے قریب ایک نیا عسکری آپریشن شروع کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ یہ آپریشن لبنانی سرحد کے قریب واقع پہاڑی علاقہ عرسال میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔یہ شامی علاقہ شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے جنگجووں کی آماجگاہ سمجھی جاتی ہے، جو شامی پناہ گزینوں کے لئے قائم کیمپ کے آس پاس موجود ہیں۔ شامی فضائیہ نے اس دوران شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر 15مرتبہ بمباری کی۔جبکہ لبنانی فوج نے علاقہ سے فرار ہونے والے شدت پسندوں کو لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہیں۔
شام اور حزب اللہ کی لبنانی سرحد کے قریب النصرہ کے ٹھکانوں پر کارروائی
Jul 23, 2017