لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے صدر خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک امداد باہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان میں اس کی تاریخ گواہ کہ الجھنوں اور مشکلات کے باوجود کوآپریٹو اداروں نے بہترین نتائج دیئے ہیں اس کا اظہار انہوں نے تحریک امداد باہمی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور امداد باہمی میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اسلام خود اعتمادی اپنی مدد آپ اور ایک دوسرے سے بھائی چارے کا سبق دیتا ہے اور یہی تحریک امداد باہمی کے بنیادی اصول ہیں۔
تحریک امداد باہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے: خالد وسیم
Jul 23, 2017