ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹرین ڈرائیور کی لاپرواہی ،فرید ایکسپریس خوفناک حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ بہاولپور کے قریب برساتی نالہ پر قائم پل پر کام ہو رہا تھا پل سے قبل شعبہ سول انجینئرنگ ریلوے کی جانب سے ڈیڈ کاشن لگایا گیا ہے اس مقام کے لئے ٹرین ڈرائیورز کو کاشن دیا جاتا ہے کہ وہ پل سے قبل ٹرین کو روکے گا بعد ازاں انتہائی آہستہ رفتار میں زیر مرمت پل کو عبور کریگا تاہم ڈرائیور نے کاشن کو نظر انداز کردیا اور روکے بغیر برج کو عبور کر گیا ۔ برج بری طرح متاثر ہوا۔ جبکہ فرید ایکسپریس معجزانہ طور پر محفوظ رہی بعد ازاں 10 منٹ کی تاخیر سے منزل مقصود کیلئے روانہ کردیا گیا۔