سوات میں زلزلہ، شدت 4.6ریکارڈ کی گئی

Jul 23, 2017

پشاور(این این آئی) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے شدت ریکٹرا سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 268 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہند وکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں