پشاور : قو می ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کر دئیے

Jul 23, 2017

پشاور(آن لائن) قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پرکانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارشات چاروں صوبائی حکومتوں کوکردی۔ قومی ادارہ صحت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کانگو وائرس کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کرلیا۔ مارچ سے مئی تک اور اگست سے اکتوبر تک کانگو وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کانگو وائرس کے باعث پشاور ، ہزارہ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اب تک 14 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں